بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ انقلاب اسلامی کے رہبر معظم کے مشیر اور سابق وزیر خارجہ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے لکھا:
- ٹرمپ کی حماقتیں اور عجیب و غریب حرکتیں، موجودہ جیوپولٹیکل صورت حال کو متاثر کرتی ہیں۔
- جرمنی سے امریکی فوجیوں کا انخلاء، نیٹو کو کمزور کرنا اور امریکی بحری جہازوں میں مسلسل 'فنی خرابیاں' وائٹ ہاؤس کے وہمیات کے زوال کی نشانیاں ہیں۔
- ٹرمپ نے حال ہی میں ایران کو قحط سے دوچار کرنے کی دھمکی دی ہے حالانکہ دنیا کا فوڈ چین اور کھادوں کی سپلائی کا چین ایران کے زیر کنٹرول آبنائے ہرمز سے گذرتا ہے، اور یہ دنیا کے معاشی اور سیاسی حقائق سے ٹرمپ کی بے خبری کی علامت ہے۔
مسٹر ٹرمپ! سیاست کی دنیا میں جیک اسپیرو جیسی فلموں (Pirates of the Caribbean) کی گنجائش نہیں ہے۔ جو بھی دنیا کی زندگی کی لکیر سے کھیلے گا، خود کو بندگلی میں پھنسائے گا!۔"
۔۔۔۔۔
ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے کہا: ہم بحری قزاقوں کی طرح جہازوں پر قبضہ کرتے ہیں۔ ہم نے جہاز روک لیا اس کا سامان اٹھا لیا، آئل ٹینکرز کو بھی روکتے ہیں اور ان کا تیل چھین لیتے ہیں، یہ ایک منافع بخش تجارت ہے۔ ہم بحری قزاقوں کی طرح ہیں۔"
ایک صارف نے لکھا: "ٹرمپ ایران کو پتھر کے زمانے میں لوٹانا چاہتا تھا جبکہ وہ خود ابھی پتھر کے زمانے میں جیتا ہے اور اپنے آبائی پیشے کی طرف پلٹ گیا ہے: بحری قزاقی۔
اس میں شک نہیں ہے کہ ٹرمپ نے ایران پر قبضہ کرنے، ایران کی حکومت بدلنے اور اس کے حصے بخرے کرنے اور آخرکار ایران کو پتھر کے زمانے میں پلٹانے اور اس پر غیر روایتی حملوں کے دعوے کرتا آیا تھا لیکن ناکام رہا اور حالات مزید ابتر ہوئے اور ایران نے آبنائے ہرمز کا باضابطہ کنٹرول سنبھال لیا تو ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کا اعلان کیا اور اس وقت سے بحری ڈاکہ زنی تک گر گیا ہے اور اس پر اعلانیہ فخر کرتا ہے جس کا سیدھا مطلب یہی ہے کہ اب ایک گرے ہوئے شکست خورد ملک اور زوال یافتہ سلطنت کے حکمران کے لئے کچھ بھی اہم نہیں ہے خواہ اس سے اس کی اپنی رسوائی ہی کیوں نہ ہو۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110

آپ کا تبصرہ